دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں مائرہ خان کا کردار تو مجھے ملنا چاہیے تھا ، میرا جی

میرا جی کو دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں مائرہ خان کی پنجابی اچھی نا لگی ۔

میرا جی نے ایک پر پھر مائرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ، کہا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں وہ مائرہ سے بہتر اداکاری کر سکتی تھیں ۔

میرا جی کو خبروں میں ان رہنے کا فن آتا ہے ، ایسے میں میرا جی نے حال ہی میں ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا ۔

اس انٹرویو میں میرا نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کی میگا بجٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھی ، انہیں فلم میں فواد خان کا کردار تو بے حد پسند آیا تاہم وہ فلم کی مکھو جٹنی یعنی مائرہ خان کی اداکاری سے بالکل متاثر نہیں ہوئی ۔ میرا نے کہا کہ مائرہ خان سے بہتر اداکاری تو وہ خود کر سکتیں تھی ۔ میرا نے یہ بھی کہا کہ مائرہ خان نے فلم میں بہت ہی ناگوار پنجابی بولی ۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ جب لالی وڈ اسٹار میرا نے مائرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو ۔ اس سے پہلے بھی میرا نے متعدد مرتبہ مائرہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ تاہم ان دونوں کے درمیان دوستی ہوگئی تھی ۔ اب بہت عرصے بعد میرا نے مائرہ خان پر تنقیدی کومنٹ کیا ۔

meera

Mahira Khan

The Legend of Maula Jatt

Tabool ads will show in this div