اذلان شاہ ہاکی کپ میں کانسی کا تمغہ جيتنے والی قومی ٹيم کی وطن واپسی
کراچی کے جناح ایئرپورٹ پرقومی ٹیم کے کھلاڑیوں اورآفیشلز کا استقبال
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں برانزمیڈل جيتنےوالي قومی ٹيم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔
18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم عمر بھٹہ کی قیادت میں ملائیشیا سے کراچی پہنچی۔
جناح ایئرپورٹ پر پی ایچ ایف کے سیکریٹری جنرل ، اولمپئن ناصر علی اور دیگر نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا شانداراستقبال کیا۔
ایئرپورٹ پر موجود مداحوں نے قومی ٹيم کے حق ميں نعرے بھی لگائے۔
قومی ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ میں 11 سال بعد وکٹری اسٹینڈ پر پہنچی ہے۔