طلاق کی خبروں پر شعیب ملک کا پہلا ردعمل سامنے آگیا
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی سے متعلق افواہوں اور قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو بریک نہ لگ سکی۔ شعیب ملک نے بھی تصدیق یا تردید سے گریز کیا۔ سماء سے گفتگو میں قومی پلیئر نے خبروں کو نظرانداز کرنے کا مشورہ دے دیا۔
دوسری جانب طلاق کی خبریں آنے کے بعد ثانیہ مرزا نے پہلی تصویر شیئر کردی۔ انسٹاگرام پر تصویر میں بھارتی ٹینس اسٹار اسپورٹس سوٹ پہنے ہوئے ٹریک پر چل رہی ہیں۔ چہرے پر مسکان ہے۔ کیپشن لکھنے کے بجائے صرف ایموجیز بنادیے۔
انسٹاپوسٹ پر مداحوں نے کمنٹس کے انبار لگا دیے۔ طلاق کی خبروں کی تصدیق کرنے کی کوشش کی لیکن ثانیہ نے کسی کو جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 12 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں کئی معاہدے ہیں جو دونوں اسٹارز نے مکمل کرنے ہیں جب کہ بیٹے کے لیے دونوں ’کوپیرنٹ‘ کے طور پر معاملات چلائیں گے۔