رہنما تحریک انصاف علی آمین گنڈاپور کی سفری ضمانت منظور
عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی 7 مقدمات میں ضمانت کی منظوری دی
پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بینچ نے سابق وفاقی وزیر علی آمین خان گنڈاپور کی سفری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر کے مجموعی طور پر 7 مقدمات میں ضمانت کرلی جن میں 3 مقدمات میں ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔
معروف قانون دان غلام محمد سپل ایڈووکیٹ علی آمین خان گنڈاپور کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔
غلام محمد سپل ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر علی آمین خان گنڈاپور کے خلاف 7 مقدمات تھے جس میں سے 3 مقدمات میں ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔