کراچی والوں میں فٹبال کا جنون، تصویری جھلکیاں

فیفا ورلڈ کپ کا قطر میں 20 نومبر سے آغاز ہونے جارہا ہے
<p>تصاویر: آن لائن</p>

تصاویر: آن لائن

پاکستان میں ایک جانب کرکٹ ورلڈ کپ کا جنون ہے تو دوسری طرف کراچی کے علاقے ملیر کے نوجوان فٹبال ورلڈ کپ کیلئے اپنی اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

قطر میں 20 نومبر سے فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز ہورہا ہے، اس میگا ایونٹ میں فائنل اور سیمی فائنلز سمیت 64 مقابلے ہوں گے، ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کراچی کے نوجوانوں میں بھی فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

شہر قائد کے علاقے ملیر کے نوجوان ایک جانب اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کے جھنڈے گھروں پر لگا رہے تو دوسری طرف اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے پسندیدہ کھلاڑیوں کی تصاویر بھی دیواروں پر پینٹ کی جارہی ہیں۔

کراچی

FIFA World Cup Qatar 2022

FOOTBALL WORLD CUP 2022

Tabool ads will show in this div