راولپنڈی میں سڑکیں بند رہیں اور انتظامیہ سوتی رہی، عدالت

کمشنر راولپنڈی اگلی سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں، عدالت
Nov 11, 2022

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شہر میں سڑکیں بند، عوام خوار اور انتظامیہ سوتی رہی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سی ٹی او اور ایس ایس ایس پی آپریشنز بھی عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ ڈی سی راولپنڈی کے تاخیر سے پہنچنے پر عدالت کا برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے کمشنر راولپنڈی سے استفسار کیا کہ بتائیں کہ راستہ بند کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ دفاتر میں بیٹھے رہے اور عوام سڑکوں پر خوار ہوتے رہے، شہر میں سڑکیں بند رہیں اور انتظامیہ سوتی رہی۔

عدالت نے حکم دیا کہ کمشنر راولپنڈی اگلی سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ جب کہ کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Pti protest

lahore high court

Tabool ads will show in this div