قطر فٹبال ورلڈ کپ 2022ء، میچز کی تاریخ، وقت اور مقام

عالمی ایونٹ 20 نومبر سے 18 دسمبر تک جاری رہے گا

قطر میں فٹبال ورلڈ کپ 2022ء شروع ہونے میں چند روز باقی رہ گئے ہیں، اس میں شریک ہونیوالی عالمی ٹیمیں اپنے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں جبکہ قطر میں تیاریاں بھی آخری مراحل میں ہیں۔

دنیائے فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ 20 نومبر سے 18 دسمبر تک جاری رہے گا، قطر اس ٹورنامنٹ کے گروپ مراحل میں 22 دنوں کے دوران میں دنیا بھر کے 32 ممالک کی قومی ٹیموں کی میزبانی کرے گا اور ان کے میچوں کو دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین قطر آئیں گے۔

قطر کے خصوصی طور پر تیارکردہ 8 اسٹیڈیم قریباً ٹورنامنٹ کے دوران میچوں کی میزبانی کریں گے، جن میں لوسیل اسٹیڈیم، اسٹیڈیم 974، الثمامہ اسٹیڈیم، البیت اسٹیڈیم، خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، احمد بن علی اسٹیڈیم، ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم اور الجنوب اسٹیڈیم شامل ہیں۔

ایونٹ میں شامل ٹیمیں

عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کرنیوالی 32 ٹیموں کو 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں، 4، 4 ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ اے: قطر، ایکواڈور، سینی گال اور نیدرلینڈز۔

گروپ بی: انگلینڈ، ایران، امریکا اور ویلز۔

گروپ سی: ارجنٹائن، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ۔

گروپ ڈی: فرانس، آسٹریلیا، ڈنمارک، تیونس۔

گروپ ای: اسپین، کوسٹاریکا، جرمنی اورجاپان۔

گروپ ایف: بیلجیئم، کینیڈا، مراکش اور کروشیا۔

گروپ جی: برازیل، سربیا، سوئٹزر لینڈ اور کیمرون۔

گروپ ایچ: پُرتگال، گھانا، یوروگوئے اور جنوبی کوریا۔

عالمی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 64 میچز کھیلے جائیں گے، 80 ہزار کی گنجائش والا لوسیل اسٹیڈیم 18 دسمبر کو ورلڈ کپ 2022ء کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔

گروپ میچز کی تاریخ، مقامات اور اوقات کی تفصیل

اتوار، 20 نومبر

گروپ اے: قطر بمقابلہ ایکواڈور۔ البیت اسٹیڈیم، شام 7 بجے۔

پیر، 21 نومبر

گروپ بی: انگلینڈ بمقابلہ ایران۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم۔ دوپہرایک بجے

گروپ اے: سینیگال بمقابلہ نیدرلینڈز۔ الثمامہ اسٹیڈیم۔ شام 4 بجے

گروپ بی: امریکا بمقابلہ ویلز۔ احمد بن علی اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے

منگل، 22 نومبر

گروپ سی: ارجنٹائن بمقابلہ سعودی عرب۔ لوسیل اسٹیڈیم۔ صبح 10 بجے

گروپ ڈی: ڈنمارک بمقابلہ تیونس۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم، الریان۔ دوپہر ایک بجے۔

گروپ سی: میکسیکو بمقابلہ پولینڈ۔ اسٹیڈیم 974، دوحہ۔ شام 4 بجے۔

گروپ ڈی: فرانس بمقابلہ آسٹریلیا۔ الجنوب اسٹیڈیم، الوکرہ۔ شام 7 بجے

بدھ، 23 نومبر

گروپ ایف: مراکش بمقابلہ کروشیا۔ البیت اسٹیڈیم، صبح 10 بجے۔

گروپ ای: جرمنی بمقابلہ جاپان۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم،۔ دوپہر ایک بجے.

گروپ ای: اسپین بمقابلہ کوسٹاریکا۔ الثمامہ اسٹیڈیم۔ شام 4 بجے۔

گروپ ایف: بیلجیئم بمقابلہ کینیڈا۔ احمد بن علی اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے

جمعرات، 24 نومبر

گروپ جی: سوئٹزرلینڈ بمقابلہ کیمرون۔ الجنوب اسٹیڈیم۔ صبح 10 بجے۔

گروپ ایچ: یوروگوئے بمقابلہ جنوبی کوریا۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم۔ دوپہر ایک بجے۔

گروپ ایچ: پُرتگال بمقابلہ گھانا۔ اسٹیڈیم 974۔ شام 4 بجے۔

گروپ جی: برازیل بمقابلہ سربیا۔ لوسیل اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے ۔

جمعہ، 25 نومبر

گروپ بی: ویلز بمقابلہ ایران۔ احمد بن علی اسٹیڈیم۔ صبح 10 بجے۔

گروپ اے: قطر بمقابلہ سینیگال۔ الثمامہ اسٹیڈیم۔ دوپہر ایک بجے ۔

گروپ اے: نیدرلینڈز بمقابلہ ایکواڈور۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم۔ شام 4 بجے۔

گروپ بی: انگلینڈ بمقابلہ امریکا۔ البیت اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے۔

ہفتہ، 26 نومبر

گروپ سی: تیونس بمقابلہ آسٹریلیا۔ الجنوب اسٹیڈیم۔ صبح 10 بجے۔

گروپ سی: پولینڈ بمقابلہ سعودی عرب۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم۔ دوپہر 1 بجے۔

گروپ ڈی: فرانس بمقابلہ ڈنمارک۔ اسٹیڈیم 974۔ شام 4 بجے۔

گروپ سی: ارجنٹائن بمقابلہ میکسیکو۔ لوسیل اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے۔

اتوار، 27 نومبر

گروپ ای: جاپان بمقابلہ کوسٹا ریکا۔ احمد بن علی اسٹیڈیم۔ صبح 10 بجے۔

گروپ ایف: بیلجیئم بمقابلہ مراکش۔ الثمامہ اسٹیڈیم۔ دوپہر ایک بجے ۔

گروپ ایف: کروشیا بمقابلہ کینیڈا۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم۔ شام 4 بجے ۔

گروپ ای: اسپین بمقابلہ جرمنی۔ البیت اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے۔

پیر 28 نومبر

گروپ جی: کیمرون بمقابلہ سربیا۔ الجنوب اسٹیڈیم۔ صبح 10 بجے۔

گروپ جی: جنوبی کوریا بمقابلہ گھانا۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم۔ دوپہر 1 بجے۔

گروپ ایچ: برازیل بمقابلہ سوئٹزرلینڈ۔ اسٹیڈیم 974۔ شام 4 بجے۔

گروپ ایچ: پرتگال بمقابلہ یوروگوئے۔ لوسیل اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے۔

منگل، 29 نومبر

گروپ اے: نیدرلینڈز بمقابلہ قطر۔ البیت اسٹیڈیم۔ دوپہر 3 بجے۔

گروپ اے: ایکواڈور بمقابلہ گال۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم۔ دوپہر3 بجے۔

گروپ بی: ویلز بمقابلہ انگلینڈ۔ احمد بن علی اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے۔

گروپ بی: ایران بمقابلہ امریکا۔ الثمامہ اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے۔

بدھ، 30 نومبر گروپ ڈی: آسٹریلیا بمقابلہ ڈنمارک۔ الجنوب اسٹیڈیم۔ دوپہر 3 بجے۔

گروپ ڈی: تیونس بمقابلہ فرانس۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم۔ دوپہر 3 بجے۔

گروپ سی: پولینڈ بمقابلہ ارجنٹائن۔ اسٹیڈیم 974۔ شام 7 بجے۔

گروپ سی: سعودی عرب بمقابلہ میکسیکو۔ لوسیل اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے۔

جمعرات، یکم دسمبر

گروپ ایف: کروشیا بمقابلہ بیلجیئم۔ احمد بن علی اسٹیڈیم۔ سہ پہر 3 بجے۔

گروپ ایف: کینیڈا بمقابلہ مراکش۔ الثمامہ اسٹیڈیم۔ سہ پہر 3 بجے۔

گروپ ای: کوسٹاریکا بمقابلہ جرمنی۔ البیت اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے۔

گروپ ای: جاپان بمقابلہ اسپین۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے۔

جمعہ، 2 دسمبر

گروپ جی: جنوبی کوریا بمقابلہ پرتگال۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم۔ دوپہر 3 بجے۔

گروپ جی: گھانا بمقابلہ یوروگوئے۔ الجنوب اسٹیڈیم۔ دوپہر 3 بجے۔

گروپ ایچ: سربیا بمقابلہ سوئٹزرلینڈ۔ اسٹیڈیم 974۔ شام 7 بجے۔

گروپ ایچ: کیمرون بمقابلہ برازیل۔ لوسیل اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے۔

پری کوارٹر فائنلز

ہفتہ، 3 دسمبر

گروپ اے کی ٹاپ ٹیم بمقابلہ گروپ بی کے رنرز اپ۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم۔ دوپہر 3 بجے۔

گروپ سی کی ٹاپ ٹیم بمقابلہ گروپ ڈی کے رنرز اپ۔ احمد بن علی اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے۔

اتوار، 4 دسمبر

گروپ ڈی کی ٹاپ ٹیم بمقابلہ گروپ سی کے رنرز اپ۔ الثمامہ اسٹیڈیم۔ دوپہر 3 بجے۔

گروپ بی کی ٹاپ ٹیم بمقابلہ گروپ اے کے رنرز اپ۔ البیت اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے۔

پیر 5 دسمبر

گروپ ای کی ٹاپ ٹیم بمقابلہ گروپ ایف کے رنرز اپ۔ الجنوب اسٹیڈیم۔ دوپہر 3 بجے۔

گروپ جی کی ٹاپ ٹیم بمقابلہ گروپ ایچ کے رنرز اپ۔ اسٹیڈیم 974۔ شام 7 بجے۔

منگل، 6 دسمبر

گروپ ایف کی ٹاپ ٹیم بمقابلہ گروپ ای کے رنرز اپ۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم۔ دوپہر 3 بجے۔

گروپ ایچ کی ٹاپ ٹیم بمقابلہ گروپ جی کے رنرز اپ۔ لوسیل اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے۔

فیفا ورلڈ کپ 2022ء، کوارٹر فائنلز

جمعہ، 9 دسمبر

میچ 53 کے فاتح بمقابلہ 54 کے فاتح۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم؛ دوپہر 3 بجے۔

میچ 49 کے فاتح بمقابلہ 50 کے فاتح۔ لوسیل اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے۔

ہفتہ 10 دسمبر

میچ 55 کے فاتح بمقابلہ 56 کے فاتح۔ الثمامہ اسٹیڈیم۔ دوپہر 3 بجے۔

میچ 51 کے فاتح بمقابلہ 52 کے فاتح۔ البیت اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے۔

فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنلز

منگل، 13 دسمبر

پہلا سیمی فائنل، 57 کے فاتح بمقابلہ 58 کے فاتح۔ لوسیل اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے۔

بدھ، 14 دسمبر

دوسرا سیمی فائنل، 59 کے فاتح بمقابلہ 60 کے فاتح۔ البیت اسٹیڈیم۔ شام 7 بجے۔

ہفتہ، 17 دسمبر

تیسری پوزیشن کا میچ سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کے درمیان خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

فیفا ورلڈ کپ 2022ء فائنل

ورلڈ کپ کا فائنل لوسیل کے آئیکونک اسٹیڈیم میں اتوار 18 دسمبر کو سہ پہر3 بجے شروع ہوگا۔

فٹبال

FIFA World Cup Qatar 2022

Tabool ads will show in this div