بھارت کو ذلت آمیز شکست؛ انگلینڈ نے پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان نے بھارت کو 2021 کے ورلڈ کپ میں 10 وکٹوں سے ہرایا تھا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکتوں سے ہرا پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ایڈیلیڈ میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت مدمقابل تھے۔

بھارت نے انگلینڈ کو 169 رنز کا ہدف دیا تو ایسا لگا کہ 2008 کے بعد پاکستان اور بھارت پہلی مرتبہ فائنل میں مد مقابل ہوں گے۔

169 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنرز جوز بٹلر اور ایلیکس ہیلز نے کمال کردیا۔ دونوں نے ہی ہدف حاصل کرلیا۔

اس طرح بھارت کو سیمی فائنل میں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پرا ہے۔

انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرا کر ایک نیا ریکارڈ بنادیا۔

اس سے قبل 2021 میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ ٹی 20ورلڈ کپ میں یہ 10 وکٹوں سے سب سے بڑی فتح تھی لیکن اب یہ ریکارڈ انگلینڈ نے اپنے نام کرلیا ہے۔

T20WorldCup

England Cricket Team

ICC T20 WORLD CUP

ICC T20 WORLD CUP 2022

Tabool ads will show in this div