کیا عدنان سمیع خان اپنے بیٹے اذان کے میوزک سے متاثر نہیں ؟
اذان سمیع خان نے کہا کہ وہ اپنے والد اذان سمیع خان کو بہت کم اپنی میوزیکل کمپوزیشن سناتے ہیں۔
سما کے پروگرام سپر اوور میں عدنان سمیع خان اور یو ٹیوبر موروو نے شرکت کی ۔
معروف گلوکار عدنان سمیع خان کے بیٹے اور مشہور ڈرامہ سیریل عشق لا سے شہرت پانے والے اداکار اذان سمیع خان نے اپنے والد اور ان کی میوزک کی پرفیکشن کے حوالے سے بھی بات کی ۔
پروگرام کے دوران میزبان احمد علی بٹ نے اذان سے سوال کیا کہ آپ کے لکھے ہوئے گانے بڑے بڑے مایا ناز گلوکار جن میں عاطف اسلم ، علی سیٹھی ، راحت فتح علی خان اور سنیدی چوہان تک گا چکے ہیں ۔ کیا وجہ ہے کہ اب تک آپ کے والد عدنان سمیع خان آپ سے متاثر نہیں ہوئے؟
اذان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ شاید ابھی تک ان کے معیار کی کمپوزیشن نہیں بنا پایا ۔
اس پر میزبان نے اگلا سوال کیا کہ کیا کمپوزیشن بنا کر پہلے انہیں سناتے ہیں؟
اس پر اذان نے جواب دیا کہ جب میں اپنے کام سے خود بہت مطمئن ہوتا ہوں تب ورنہ نہیں ۔ جب مجھے لگتا ہے کہ میرے کام میں دو چار غلطیاں ہیں جنہیں صحیح کرنا ہے تو میں نہیں سناو گا ۔
ایسا اس لیے کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ اگر میں نے بنا کر فوری سنادی تو ان غلطیوں کے ساتھ دس اور غلطیاں نکالی جائیں گیں ۔ بہتر ہے کہ میں پہلے سے ہی اپنا کام سو فیصد درست کرکے انہیں سناو تاکہ جب وہ اس میں دس مسائل نکالے تو میں ان پر دھیان دے سکوں ۔