کسانوں کو بیج اور کھاد پر 5 ہزار فی ایکڑ سبسڈی دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سے ورلڈ بینک کے 13 رکنی وفد کی ملاقات

سندھ حکومت نے کسانوں کو بیج اور کھاد پر 5 ہزار فی ایکڑ سبسڈی دینے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ورلڈ بینک کے 13 رکنی وفد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر بتایا کہ ربیع کی فصل کے بیج اور کھاد کیلئے کاشتکاروں کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی بینک نے پہلے ہی 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کرنے پر اتفاق کیا اور 25 ایکڑ سے زائد زمین رکھنے والے کاشتکاروں کو صوبائی حکومت سبسڈی دے گی۔

ملاقات میں مراد علی شاہ اور عالمی بینک کے نمائندوں نے ڈسپنسریز اور اسپتالوں کی مرمت اور بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ عالمی بینک نے صحت کی سہولیات کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے چالیس ملین ڈالر قرض کی پیشکش کی۔

kissan

CM Sindh Murad Ali Shah

subsidy

Tabool ads will show in this div