پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

سیکیورٹی اداروں کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنا افسوسناک قرار

ملک کے مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سوسائٹی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں کا انعقاد ژوب، نوشکی، بیلہ اور صحبت پور میں نکلی گئیں۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ، قیام امن اور سیلاب کے دوران ریلیف دینے میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے تمام دشمن بھارت کے ساتھ مل کر ہماری افواج کے خلاف پراپیگنڈے میں مصروف ہیں، سیکیورٹی اداروں کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنا افسوسناک عمل ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں بھی پاک فوج کے حق میں عوام نکل آئے۔ سول سوسائٹی نے ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔اداروں کے خلاف سازش کرنے کی مذمت کی گئی۔

مقررین نے مزید کہا کہ پاک فوج اور عوام کا گہرا تعلق ہے پاک فوج نے ملک میں قیام امن کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے۔

Pakistan Army

بلوچستان

khyber pakhtunkhwa

Tabool ads will show in this div