لندن: وزیراعظم شہبازشریف کی قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات

مریم نواز اور سلیمان شہباز بھی ملاقات میں موجود تھے

وزیراعظم شہبازشریف نے لندن میں قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، معاشی مسائل اور رواں ماہ نئے آرمی چیف کی تقرری پر نوازشریف سے مشاورت کی۔

ایون فیلڈ ہاؤس میں ہونے والے ملاقات میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کاپ 27 کانفرنس میں شرکت کے بعد نجی دورے پر لندن پہنچے ہیں۔

Nawaz Sharif

pm shehbaz sharif

Tabool ads will show in this div