صرافہ بازاروں میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی بھی مہنگی

ایک دن میں سونے 1200 روپے فی تولہ جب کہ چاندی 60 روپے فی تولہ مہنگی

بدھ کے روز صرافہ بازاروں میں سونے کے ساتھ چاندی کے دام میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

بدھ کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام ایک دم 36 ڈالر اضافے کے ساتھ 1708 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح مقامی صرافہ بازار وں میں بھی سونے کے دام میں اضافہ دیکھا گیا۔

بدھ کے روز ملک کے صرافہ بازاروں میں سونے کے بھاؤ مزید 1200 روپے فی تولہ بڑھ ایک لاکھ 53 ہزار 500 روپے ہوگئے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1030 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 602 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کے بھاؤ بھی 50 روپے بڑھ کر 1660 روپے فی تولہ ہوگئے۔

Gold rates

gold prices

Tabool ads will show in this div