وزیراعظم شہباز شریف نجی دورے پر لندن پہنچ گئے

لندن میں وزیر اعظم اپنے اہل خانہ اور (ن) لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف مصر کا دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کاپ 27 (COP27) کانفرنس میں شرکت کے بعد نجی دورے پر لندن روانہ ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن یاترا کے دوران اپنے اہل خانہ اور بھائی نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

نواز شریف سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، معاشی مسائل اور رواں ماہ نئے آرمی چیف کی تقرری پر مشاورت کریں گے۔

Nawaz Sharif

pm shehbaz sharif

Tabool ads will show in this div