خضدار: خاتون تین بچوں سمیت برساتی پانی کے ریلے میں بہہ گئی

خاتون اور ایک بچی کی لاش نکال لی گئی، 2 کی تلاش جاری

خصدار میں خاتون تین بچوں سمیت برساتی پانی کے ریلے میں بہہ گئی، خاتون اور ایک بچی کی لاش نکال لی گئی۔

لیویز کے مطابق خضدار کے علاقے اندراج چیلکی میں لکڑیاں چننے کے دوران خاتون 3 بچوں سمیت برساتی پانی کے ریلے میں بہہ گئی، لیویز اور مقامی افراد نے خاتون اور ایک بچی کی لاش نکال لی۔

رپورٹ کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں، 2 بچوں کو تلاش کیا جارہا ہے، اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بلوچستان

KHUZDAR

Rain and Flood

Tabool ads will show in this div