اے بی ڈیویلئیرز بھی پاک بھارت کرکٹ میچ کے مداح نکلے

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے حوالے سے سابق پروٹیز کپتان نے ٹوئٹر پر رائے شماری کرادی

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلئیرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاک بھارت مقابلے سے متعلق ٹوئٹر پر رائے شماری کرادی

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ابراہم بینجمن ڈی ویلیئرز (Abraham Benjamin de Villiers) المعروف اے بی ڈی ویلیئرز نے آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔

اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ انتہائی دلچسپ ہوگا۔

سابق کپتان نے ٹوئٹر پر میچ کے حوالے سے رائے شماری بھی کروالی

پول پر آنے والے نتائج کی روشنی میں ڈی ویلیئرز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 77 فیصد سے زائد کرکٹ شائقین میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ چکا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ جمعرات کو ہونے والے فائنل میں بھارت کامیاب ہوتا ہے یا انگلینڈ۔

India vs Pakistan

AB de Villiers

PakvsNZ

Pak vs india

World Cup Final

pakistan vs newzealand

T20 World Cup 2022

Semifinals

Tabool ads will show in this div