مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

پارٹی قیادت میری سیاسی پوزیشن پرخوش نہیں،رہنما پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹویٹر پیغام میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو کل اپنا استعفیٰ پیش کردوں گا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سینئیر قیادت سے آج ملاقات ہوئی، پارٹی رہنما نے مجھے قیادت کا پیغام دیا کہ پارٹی میری سیاسی پوزیشن پر خوش نہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ قیادت کا پیغام دیا گیا کہ پارٹی قیادت سینیٹ سے استعفی چاہتی ہے لہذا میں سینیٹ کی نشست سے خوشی کے ساتھ استعفی دینے پر راضی ہوں۔

Mustafa Nawaz Khokhar

Senate of Pakistan

Tabool ads will show in this div