شاہ رخ خان نے مداحوں سے ملاقات کے لیے کتنے کا لباس زیب تن کیا ؟

شاہ رخ خان نے محض ایک تقریب میں شریک ہونے کے لئے دنیا بھر کے لگژری برائینڈز کا استعمال کیا۔
Nov 08, 2022

پٹھان کے ٹیرز لانچ اور بالی وڈ کنگ کی سالگرہ کے موقع پر زیب تن کیے جانے والا شاہ رخ خان کے لباس کی قیمت ایک کروڑ سے زیادہ کی ہے۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی جانب سے اپنی سالگرہ اور نئی آنے والی فلم پٹھان کے ٹیزر لانچ کے موقع پر مداحوں سے ملاقات کی ۔ تقریب میں تو بظاہر شاہ رخ خان نے ایک سادہ سی ڈریسنگ کی ہوئی تھی ۔ تاہم ان کے لباس کی قمیت اور ایسریسرز کی قمیت لاکھوں میں ہے ۔ بالی وڈ کنگ نے ایک سفید ٹی شرٹ ، نیلی ڈینم کی جینز ، بیج رنگ کی جیکٹ اور جوگرز میں نظر آئے ۔

کہا جاتا ہے کہ ان کا یہ لباس مہنگا ترین تھا جس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ روپے تھی ۔

تاہم سچ تب سامنے آیا جب انسٹاگرام پر ایک فین پیج کی جانب سے ان کے لباس کی تفصیلات کے ساتھ ان کی حقیقی قیمتیں بھی شیئر کی گئیں ۔ جس کے مطابق شاہ رخ خان نے 97 لاکھ روپے کی مالیت سے زائد کا مہنگا ترین لباس پہنا تھا ۔

ان کی جیکٹ فرانسیسی لگژری برانڈ Givenchy کی تھی جس کی قیمت 1,63,555 بھارتی روپے ہے ۔

جینز امریکی فیشن لیبل Virgil Abloh کی تھی جس کی قیمت 65,171 بھارتی روپے ہے ۔

ان کے جوتے Golden Goose سے 80 ہزار کے جبکہ سن گلاسزEyevan کے تھے جن کی قیمت 45,090 بھارتی روپے ہے ۔

اس کے علاوہ اس کے Carlier اورLouis Vuitton کی قیمت تقریباً مجموعی طور پر 26 لاکھ سے زائد کی تھی ۔

سب سے مہنگی ترین ان کی Rolex کی گھڑی تھی جس کی قیمت 74,18,000 بھارتی روپے تھی ۔

ٹوئٹر پر اس پوسٹ کے سامنے آتے ہی مداح گہرے صدمے اور حیرت کی سی کیفیت میں چلے گئے ۔

جیسے کہ شاہ رخ خان کی پوری فیملی کھیلوں کے لگژری برانڈز کا استعمال کرتی ہے اسی لیے سوشل میڈیا صارفین انہیں گھر کا بگڑا ہوا بچہ قرار دے رہے ہیں ۔

ایک صارف نے لکھا مجھے اسے خریدنے کے لیے اپنے آپ کو پورا بیچنا پڑے گا ۔

ایک اور صارف نے لکھا مجھے اس قیمت کے لیے اپنا گھر قسطوں پر رکھنا پڑے گا ۔

مداحوں کو اس قدر صدمہ ہوا کہ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے لک کی اصل قیمت 1 کروڑ کا یوین کرنے کے لیے شاہ رخ خان کو چھونے کی ضرورت ہے ۔

ایک مداح نے خوش دلی سے کہا اس کی کوئی بھی چیز معمولی نہیں ہے ۔ وہ خاندان کا سب سے بگڑا ہوا بچہ ہے ۔

Bollywood

Shahrukh Khan

fashionista

Pathaan

menswear

Tabool ads will show in this div