کوئیک اسٹائل نے ریمکس کے لئے شازیہ منظور کے کس گانے کا انتخاب کیا ؟

شازیہ منظور کے 22 سال پرانے گانے پر کوئیک اسٹائل کی ڈانس پرفارمنس ،ڈانسرز کو چیلنچ بھی دے دیا۔

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے بتیاں بجھائی رکھ دی کو کوئیک اسٹائل نے Black Eyed Peas کے گانے Bebot کے ساتھ ری مکس کیا۔

کوئیک اسٹائل کی نئی ڈانس ویڈیو جاری جس میں شازیہ منظور کے گانے بتیاں بجھائی رکھ دی اور امریکن میوزیکل بینڈ بلیک آئیڈ پیس کے گانے بے بوٹ پر ڈانس مووز کیے ۔ ساتھ ہی ڈانسرز کو اس ری مکس ٹریک پر ڈانس موو کا چیلینچ بھی دیا ۔

کوئیک اسٹائل کے منفرد ڈانس اسٹیپس نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلی ہے ۔ اس ڈانس گروپ نے بالی وڈ گانے کالا چشمہ کے ایک خاص ڈانس اسٹیپ کو اختیار کیا جس کے بعد کالا چشمہ اور کوئیک اسٹائل سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

اب کوئیک اسٹائل نے ایک اور ری مکس تیار کیا ہے جس میں پاکستان کی نامور گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے بتیاں بجھائی رکھ دی وے ۔

بتیاں بجھائی رکھ دی ۔۔

یہ گانا شازیہ منظور کے 2000 میں ریلیز ہونے والے میوزیکل البم چل میرے مکھنا میں شامل ہے ۔ اس البم میں سات گانے شامل تھے ۔ جس میں بتیاں بجھائی رکھ وے پر اس وقت کی مقبول اداکارہ نرما نے ڈانس کیا۔ یہ گانا اپنے وقت کے مقبول ترین میوزیکل ٹریک میں شمار کیا جانے لگا۔ اب 22 برس بعد کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ نے اس گانے پر پرفارم کرکے ایک بار پھر اس گانے کو مشہور کردیا ہے ۔

دی بلیک آئیڈ پیس کا گانا Bebot

نوے کی دہائی کے مقبول ترین ہپ ہاپ امریکن میوزیکل بینڈ Black Eyed Peas کے چوتھے میوزیکل البم Monkey Business کے گانے Bebot کو ری مکس کیا گیا ہے ۔

یہ گانا 2005 میں جاری ہوا ۔ یعنی اب 17 برس بعد ایک بار پھر کوئیک اسٹائل کے ری مکس کے بعد یہ ٹریک پھر ٹرینڈنگ کرئے گا۔

dance video

SHAZIA MANZOOR

The Quick Style

Tabool ads will show in this div