گلگت بلتستان میں نامعلوم افراد نے بچیوں کے اسکول کو آگ لگادی
ملزمان چوکیدار کو بھی اغوا کرکے لے گئے
گلگت بلتستان کے علاقے داریل میں نامعلوم افراد نے بچیوں کے اسکول کو آگ لگادی جب کہ چوکیدار کو بھی اغوا کرکے لے گئے۔
گلگت بلتستان پولیس کے مطابق دیامر کی تحصیل داریل میں پیر اور منگل کی درمیانی رات نامعلوم افراد نے بروگی گرلز اسکول کو آگ لگادی اور چوکیدار کو بھی اغواء کر کے لے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اسکول کو ملزمان کی گرفتاری اور مغوی چوکیدار کی بازیابی کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
وزیراعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید نے واقعے کا نوٹس لیترے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
خالد خورشید نے انتظامیہ، پولیس و دیگر اداروں کو فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے اسکول کی فوری بحالی کا بھی حکم دے دیا ۔
GILGIT BALTISTAN
تبولا
Tabool ads will show in this div