فیصل آباد:بد بخت بیٹے نے بوڑھے والدین پر گھر کے دروازے بند کردیے
ماں کو گھر سے نکالنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مقدمہ درج
فیصل آباد میں بد بخت اکلوتے بیٹے نے بوڑھے والدین پر گھر کے دروازے بند کر دیے۔
مرید والا کے رہائشی 70 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر محمد علی کے اکلوتے بیٹے عبد الحمید نے 4 سال قبل گھر پر قبضہ کرنے کے بعد والدین کو گھر سے نکال دیا تھا۔
گذشتہ ہفتے انہوں نے دوبارہ گھر آنے کی کوشش کی تو بیٹے نے پھر سے مار پیٹ شروع کر دی۔ ٹیچر محمد علی اور اس کی ضعیف بیوی کی جان محلے داروں نے بچائی۔
حکام کے مطابق ملزم عبد الحمید کی جانب سے ماں کو گھر سے نکالنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
PUNJAB POLICE
تبولا
Tabool ads will show in this div
Akash
Nov 08, 2022 03:59am
Beghrt ko shot KR do