سونیا حسین ٹچ بٹن میں اپنے کردار سے مطمئن کیوں نہیں ؟

نئی آنے والی فلم ٹچ بٹن کی پروموشن کا حصہ نہیں بنوں گی ۔ سونیا حسین

سونیا حسین نے ٹچ بٹن فلم میں اپنے کردار کو اپنانے سے انکار کردیا ، سونیا نے کہا کہ عروہ حسین کو لیگل نوٹس اسی لیے دیا کیوں فلم ٹچ بٹن کا معاہدہ میرے اورعروہ کے درمیان ہوا تھا۔

پاکستان کی نئی آنے والی فلم ٹچ بٹن کے حوالے سے سونیا حسین کا کہنا ہے انہوں نے کئی مرتبہ فلم کے پروڈیوسرز کو ان کے معاوضہ دینے کے حوالے سے کہا تاہم ان کو اور انکی ٹیم کو مطالبے کو نظر انداز کیا گیا ۔ سونیا حسین نے کہا کہ یہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹرینڈ ہے کہ فن کاروں کو معاوضہ وقت پر نہیں دیا جاتا ۔ کسی کو یہ قدم اٹھانا تھا میں نے یہ قدم اٹھایا اور قانونی نوٹس عروہ حسین کو بھیجا ۔ وکیل سے بات ہو رہی ہے اگر یہ پہلے ہی ہوجاتا تو ایسا نہیں ہوتا۔

سونیا نے کہا کہ فلم کو سائن کرنے کا معاہدہ چونکہ ان کے اور عروہ کے درمیان ہوا تھا اسی لیے عروہ کو نوٹس بھیجا کیونکہ یہی آخری طریقہ تھا ۔ سونیا حسین نے کہا کہ فلم ٹچ بٹن کے دوران ہر ایک نے اپنا خون پسینہ دیا ہے ۔ سونیا نے ٹچ بٹن کی شوٹ کے دوران فرحان خان کے زخمی ہونے کے واقعے کو بھی یاد کیا ۔ سونیا نے کہا کہ فلم کے ایک گانے کی شوٹ کے دوران ان کے پاوں میں کیل چب گیا ۔ جس کی وجہ سے سیٹ پر بہت خون کے دھبے بھی پڑ گئے ۔

تاہم اس کے باوجود بھی نہ وہ فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہیں بلکہ وہ فلم کی پروموشن کا حصہ بھی نہیں بنے گی ۔

Urwa Hussain

Tich button

Sonya Hussyn

Upcoming Movie

Tabool ads will show in this div