مجھے تو نیند بھی اپنی مرضی سے نہیں آتی، حمائمہ ملک

وہ لوگ بہت خوش قسمت ہوتے ہیں جو اپنی مرضی سے نیند لیتے ہیں لیکن میرے ساتھ ایسا نہیں ہے ۔ حمائمہ ملک

انسٹاگرام لائیو کے ذریعے انٹرویو دیتے ہوئے حمائمہ ملک نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی ۔

انسٹاگرام لائیو ویڈیو میں بھارتی صحافی فریدون شہریار کو انٹرویو دیتے ہوئے حمائمہ ملک نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی تجربات شیئر کیے ۔ اپنی ذہنی حالت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں حمائمہ ملک ہوں ، لیکن آپ دل سے بھی افسردہ ہوسکتے ہیں کوئی پوچھ کہ آپ کیسی ہو ؟ یا اگر کوئی یہ بھی کہہ دے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تو یقین کیجیے کہ دل بہت اچھا ہو جاتا ہے ۔

حمائمہ ملک نے کہا کہ انہوں نے 14 برس کی عمر سے کام کرنا شروع کیا ، یہاں تک کہ اپنے بچپن کو بھی انجوائے نہ کرسکیں ۔ انٹرویو کے دوران حمائمہ ملک نے کہا کہ ان سب چیزوں نے میرے اندر کی حمائمہ کو کھو دیا ۔ ہمارے والدین نہیں سمجھ پاتے لیکن صحیح وقت پر اگر والدین سمجھ جائیں تو دل کا خالی پن نہیں رہتا ۔ انٹرویو کے دوران حمائمہ نے کہا کہ وہ چھ بہن بھائی ہیں اور انہوں نے اپن تمام بہن بھائیوں کی کفالت کی ۔

دل کا خالی پن ٹھیک نہیں ۔

حمائمہ نے کہا کہ دل کا خالی پن ٹھیک نہیں ، انہوں نے کہا کہ کبھی تو ذہنی کیفت اتنی خراب بھی ہوجاتی ہے کہ دل ہی نہیں کرتا کہ بستر سے بھی اٹھو ۔ حمائمہ نے بتایا کہ ان کا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ انہیں نیند نہیں آتی ۔ اپنی مرضی سے نیند لینے والوں کو حمائمہ نے خوش قسمت ترین قرار دیا کیونکہ ان کو جب وہ چاہتی ہیں تو نیند نہیں آتی ۔ حمائمہ نے کہا کہ جب لوگ کہتے ہیں اس کو کیا یہ تو حمائمہ ملک ہے مگر وہ نہیں جانتے کہ ہم اندر سے کتنا خالی ہیں ۔

دارو یا زینب قریب ترین کردار ؟؟

حمائمہ ملک شعیب منصور کی فلم زینب میں کام کیا ، زینب کا ڈائیلاگ جب کھلا نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہو بے حد مقبول ہوا ۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں حمائمہ نے دارو نتھ کا کردار نبھایا ۔ ان دونوں کرداروں میں نے حمائمہ نے کہا کہ بول میں زینب کا کردار ان کے قریب ترین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بول کے سیٹ کے دوران انکی طلاق ہو رہی تھی ۔ حمائمہ نے بتایا کہ وہ پریشان تھیں تو شعیب منصور نے کہا کہ تمہارے پاس دو راستے ہیں یہ تمہاری مرضی ہے کہ تم کس دروازے کو کھولو ۔

سلمان خان کی بہت بڑی مداح ۔

حمائمہ ملک نے بتایا کہ وہ سلمان خان کی بہت بڑی فین ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں اسکول کے لیے دی جانے والی جیب خرچ میں وہ ایک روپیہ بچا کر سلمان خان کے کارڈز خریدیں تھیں ۔ حمائمہ نے انکشاف کیا کہ ان کی اوران کے بھائی فیروز خان کی لندن میں جب سلمان خان سے ملاقات ہوئی ۔ اس ملاقات میں انہوں نے سلمان خان کو بتایا کہ میں نے اپنی جیب خرچ سے آپ کے کارڈز خریدے ۔ جس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ کیا تم مجھ سے اب وہ پیسے وصول کرنا چاہتی ہو ؟

HUMAIMA MALICK

The Legend of Maula Jatt

Bol Movie

Tabool ads will show in this div