پاکستان کے طیب اکرام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر بن گئے

طیب اکرام 79 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے

پاکستان کے طیب اکرام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر بن گئے۔

پاکستان نے اپنے قومی کھیل کے حوالے سے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے، کیوں کہ پاکستان کے طیب اکرام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر بن گئے ہیں۔

ایشین ہاکی کے چیف ایگزیکٹو طیب اکرام کا بلیجیم کے مارک کیوڈن سے مقابلہ تھا، اور دونوں امیدواروں کے لئے ووٹنگ کا سسٹم آن لائن تھا۔ اور ورچوئل اجلاس میں پاکستان سمیت 129ممبر ممالک نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

ایشین ہاکی کے چیف ایگزیکٹو طیب اکرام 79 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے، جب کہ ان کے مدمقابل بلیجیم کے مارک کیوڈن 47 ووٹ لے سکے۔

Pakistan Hockey

international hockey federation

Tabool ads will show in this div