روس میں ریسٹورینٹ میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک

آگ میں جھلسنے والے کئی افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج

روس کے شہر کوسٹروما میں واقع ایک ریسٹورینٹ میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے شہر کوسٹروما میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات ایک ریسٹورینٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ریسٹورینٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔

مقای ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جس وقت واقعہ پیش آیا اس وقت ریسٹورینٹ میں 280 زائد افراد موجود تھے۔ 250 کے لگ بھگ افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا لیکن درجنوں آگ میں جھلس گئے۔

مقامی حکامنے واقعے میں 13 افراد کے ہپلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ کئی کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Fire

RUSSIA

CAFE FIRE

Tabool ads will show in this div