فیفا ورلڈ کپ: قطر میں دیواروں پر احادیث نبویؐ آویزاں

قطر کیلئے دنیا بھر سے آئے شائقین کو اپنے رسوم و رواج، روایت اور ثقافت سے متعارف کرانے کا سنہری موقع

قطر حکومت نے فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر دنیا بھر سے آنے والے شائقین کو اسلام اور اپنی ثقافت و اقدار سے متعارف کرانے کیلئے شہر کی دیواروں پر احادیث نبوی ﷺ آویزاں کردیں۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ کی اہم عمارتوں کی دیواروں اور گزرگاہوں پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رحمت، خیرات اور نیک اعمال سے متعلق اقوال والے بلاک آویزاں کئے گئے ہیں۔

قطر میں احادیث نبویؐ سے منقش دیواروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

”ہر نیک عمل صدقہ ہے“۔

”جو دوسروں پر رحم نہیں کرتا ، اس پر رحم نہیں کیا جائے گا“۔

”ایک کھجور کا آدھا حصہ صدقہ کرکے بھی اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچاؤ، اگر کسی کو یہ بھی میسر نہ ہو تو اچھی بات کہہ دے“۔

قطر میں کھیلوں کا عالمی ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 20 نومبر سے 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔

qatar

fifa world cup 2022

FIFA World Cup Qatar 2022

Hadiths of Holy Prophet

Qatar displays Hadiths

احادیث نبوی

فیفا ورلڈ کپ

قطر

Irfan Nov 05, 2022 02:11pm
Nice
[email protected] Nov 05, 2022 10:06pm
Nice
[email protected] Nov 05, 2022 10:07pm
Nice
[email protected] Nov 05, 2022 10:07pm
@Irfan,
[email protected] Nov 05, 2022 10:07pm
ماشاءاللہ جی بہت اچھا اور رہا ہے
Tabool ads will show in this div