دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی دارو کی لک کس سے متاثر ہوکر تخلیق کی گئی ؟

دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں دارو کا کردار حمائمہ ملک نے ادا کیا۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی دارو کا لک ہالی وڈ فلم 300 کے دوسرے سیکوئل کی Artemisia کے لک سے متاثر ہوکر تخلیق کیا گیا۔

پاکستان کی میگا بجٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بے خوف اور نڈردارو ۔۔۔ جو کہ نتھ خاندان کی سرداری کی پگ سنبھالتی ہے ۔۔ بہادر بےباک اور نڈر دارو کی آنکھیں ، اسکے سیاہ لمبے بال اور بولنے کا مخصوص انداز ۔۔۔

اس لک کو تخلیق کرنے والی میک آرٹسٹ آبرو ہاشمی اورمارم عظمت ہیں. جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے دارو کے لک کو تیار کرنے کے لیے ہالی وڈ فلم
The Rise Of Empire 300 کے دوسرے سیکوئل کی کمانڈر آرٹیمسا ایوا گرین سے متاثر ہوکر تخلیق کیا۔

 ۔
۔

حمائمہ ملک کو فلم میں دارو کا لک دینے کے حوالے سے مارم کا کہنا تھا کہ دارو کے لک کے لیے بہت مرتبہ بلیک ہیئر ڈائی دیا گیا۔ کیونکہ اس فلم کو مخلتف اوقات میں عکس بند کیا گیا ۔ دارو کا ڈارک آئی لائنر بھی خاصا مقبول ہوا۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے میک اپ آرٹسٹس کا کہنا تھا کہ لوگ ہمیں پوچھتے ہیں کہ آپ نے لکز بہت مینج رکھے ، جبکہ اس گیٹ اپ کو برقرار رکھنا بہت مشکل تھا ۔ کتنی کتنی مرتبہ میک اپ ریفریش ہوتا تھا ۔ ہم ہر وقت سیٹ پرQ tips لے کر کھڑے ہوتے تھے ۔ جب جب سین تبدیل ہوتا ہم میک اپ اتارتے ، پھر میک اپ کرتے اسے ری فریش کرتے ۔ یہ آسان نہ تھا۔

2014 میں پیش کی جانے والی فلم 300 میں Artemisia کا کردار ایوا گرین نے ادا کیا تھا۔ ایوا گرین ایک فرنچ ماڈل اور ایکٹریس ہیں جنہوں نے تھیٹر سے اپنے کیئر کا آغازکیا ۔ 2003 میں ایوا نے ایک انٹرنیشنل پراجیکٹ دی ڈیمرز سے کامیابی سمیٹی جس کے بعد انہوں نے لاتعاد مشہور فلموں میں کام کیا۔ 300 فلم میں ایوا نے گریگ ملکہ کا کردار نبھایا جس نے فارس کے بادشاہ کے خلاف جنگ لڑی ۔

fashion

style

Pakistani cinema

HUMAIMA MALICK

The Legend of Maula Jatt

Tabool ads will show in this div