اسپائیڈرمین کی پاکستانی بہن

سوشل میڈیا صارفین کا عائزہ خان کی تازہ تصاویر پر دلچسپ تبصرہ
Nov 04, 2022
<p>انسٹاگرام</p>

انسٹاگرام

عائزہ خان کی جانب سے نئے لک کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے موصول ہورہے ہیں۔

پاکستانی معروف اداکارہ عائزہ خان نا صرف اپنی اداکاری کیلئے مشہور ہیں بلکہ ان کے چاہنے والے انہیں فیشن آئیکون مانتے ہیں۔

عائزہ خان سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ تصاویر کے ذریعے اپنے مختلف اسٹائل شئیر کرتی رہتی ہیں، جنہیں بے حد پسند بھی کیا جاتا ہے، مگر اس بار ان کے انداز کو سوشل میڈیا صارفین مزاح کے ساتھ ساتھ تنقید کا بھی نشانہ بنارہے ہیں۔

معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر نئے انداز میں اپنی تازہ تصاویر شئیر کیں۔

تصاویر میں عائزہ کو نیلے اور سبز رنگ کی vertical striped پرنٹس پر مبنی فیبرک میں دیکھا گیا۔ عائزہ نے گھٹنوں کے بل ایک پاؤں پر بیٹھ کر پوز دیا۔

ان کی تصاویر ہمیشہ کی طرح جہاں ایک طرف مداحوں کی پذیرائی حاصل کررہی ہیں، وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی ان پر مزاحیہ اور طنز سے بھرپور تبصرے کرنے سے باز نہ آئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس طرح کے پوز آپ پر سوٹ نہیں کرتے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک اور صارف نے لکھا ’’اوور ہوگئی ہے‘‘۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایسے بیٹھنا ضروری تھا کیا؟۔ لوگ پیسوں کیلئے کیا کیا کرجاتے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک صارف نے سوال کیا کہ ’’یہ اس طرح کیوں بیٹھی ہیں طبیعت ٹھیک ہے ان کی؟‘‘۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک صارف نے تو انہیں اسپائیڈر مین کی بہن ہی کہہ دیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

عائزہ خان کی اسٹائلنگ، اسٹائلسٹ ارحم خان نے کی ہے۔

style

Ayeza Khan

fashionista

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div