فیروز خان اداکاری سے گلوکاری کے میدان میں

پاکستانی اداکار فیروز خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر پہلا گانا جاری کردیا۔
Nov 04, 2022

پاکستانی اداکار فیروز خان نے اپنے یوٹیوب اکاونٹ پر اپنے پہلے Rap Song کو شیئرکردیا۔ اس گانے پر فیروز نے خود Rap کیا ۔

فیروز خان نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل کو لانچ کیا ۔ یوٹیوب چینل پر جاری ہونے پہلی ویڈیو میں فیروز خان نے ایک rap song پیش کیا ۔ جس کا ٹائیٹل رکھا مانگیں سب کی خیر ۔۔۔ اس ریپ پیس کے میوزک کی تشکیل دی اور شاعری ترتیب دی احمد مرتضیٰ نے ۔۔

فیروز کے نئے گانے کے کچھ بول یوں ہیں۔۔

چلو شروع کریں کہیں سے تو اسٹارٹ لیں

جتنا ہم نے سوچا اسے کاغذ پر اتار لیں

نہیں تو نے سوچا تھا کہ ملیں گے دوبارہ

لیکن گیا صرف وقت اور ہم تیرے سامنے

فرق آیا کام میں پر نام میرا وہی

بیٹھیں ہیں گودام میں اور نام میرا بروہی

پہلا گانا کیا ہے پروڈیوس میں نے

اسی لیے پہلے سنیں گے پھر کام ہوگا ،،،، جو بھی جو بھی ۔۔۔

فیروز خان کا نیا گانا اردو ، پنجابی اور انگلش زبان میں ہے۔

فیروز خان کے مداحوں نے انکی کی اس کاوش کو بے حد پسند کیا ہے ۔

ایک صارف نے لکھا کہ اگر انڈسٹری آپ کا بائیکاٹ کر رہی ہے ۔ ہم انڈسٹری کا بائیکاٹ کریں گے ۔ انڈیا سے محبت

ایک صارف نے تین زبانوں میں پیش کیے جانے والے ریپ کی داد دی۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ برائینڈ ہیں۔

فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان نے ان پر تششدد کا الزام لگایا تھا جس کے بعد سے شوبز انڈسٹری میں فیروز خان کے حوالے سے بائیکاٹ کیے جانے والے اور اداکار کو مخالف بیانات دیے جانے لگے ۔ ایسے میں فیروز خان کی سوشل میڈیا پر مسلسل پوسٹنگ کر رہے ہیں۔

youtube

singing

Feroze Khan

RAP song

SAMAA MUSIC

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div