رانا ثناءاللہ کے دماغی معائنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد میں ہم 10 سے 15 لاکھ لوگ جمع کرلیں گے، رہنما فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رانا ثنا ء اللہ اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے دماغی معائنے کی ضرورت ہے۔

وزیر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری حکمت عملی یہ ہے کہ لانگ مارچ میں ضلعی کارکن اور حامی ہی شامل ہوتے ہیں، جیسے ہی ہم دوسرے ضلع میں داخل ہوتے ہیں اس ضلع کے رہنما اور کارکن ہمارے ساتھ ہوتے ہیں، اس طرح لاہور سے ہمارے لانگ مارچ میں لاکھوں لوگ شریک ہوچکے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان جب روات پہنچیں گے تو لانگ مارچ میں شامل ہونے والے تمام لوگ انشاء اللہ عمران خان کے ساتھ آملیں گے۔روات سے ہم اسلام آباد پہنچیں اور ہمیں امید ہے کہ اسلام آباد میں ہم 10 سے 15 لاکھ لوگ جمع کرلیں گے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑے سیاسی اجتماعات ہوں گے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت نے لانگ مارچ کی اجازت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جو شرائط پیش کی ہیں وہ انتہائی مضحکہ خیز ہیں، رانا ثنا ء اللہ اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے دماغی معائنے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں جو اجتماع ہونے والا ہے یہ مسلم لیگ (ن) یا پیپلز پارٹی کا نہیں، ہمیں لاکھوں لوگوں کے لئے لاؤڈ اسپیکرز کی ضرورت ہوگیِ، امید ہے کہ عدالت ان شرائط کو مسترد کردیں گی اور ہمیں احتجاج کا حق دیا جائے گا۔

FAWAD KHAN

fawad chaudhary

PTI long march

LONG MARCH PTI

pti long march 2022

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div