امریکی صدر کو اپنے ہی ملک میں جمہوریت خطرے میں نظر آنے لگی

سیاسی تشدد پر خاموشی بہت بڑھ گئی ہے، جو بائیڈن
Nov 03, 2022

امریکی صدر جو بائیڈن کو اپنے ہی ملک میں جمہوریت خطرے میں نظر آنے لگی ہے۔

امریکا میں 8 نومبر کو ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کی آدھی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں، اس کے علاوہ کئی ریاستوں کے ایوانوں اور گورنرز کا بھی انتخاب ہونا ہے۔

صدر بائیڈن نے واشنگٹن ڈی سی میں ایک انتخابی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو جھوٹ اور تشدد سے خطرہ ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ 2 برس قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخاب چوری کیے جانے کے جھوٹے دعوے کئے، جس کے بعد ملک میں سیاسی تشدد کو نظرانداز یا اس پر خاموشی اختیار کرنے والوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ اگر ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج بھی قبول نہ کئے تو اس سے امریکا میں بدنظمی اور افراتفری کا راستہ کھلے گا۔

AMERICA

JOE BIDEN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div