سوناکشی نے اپنا 15 کلو وزن کم کرنے میں کتنا وقت لگایا

موٹاپے کی وجہ سے اسکول میں مجھے لڑکے چھیڑتے تھے، سوناکشی سنہا
Nov 03, 2022

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم ڈبل ایکس ایل (Double XL) کے لئے 15 کلو وزن بڑھایا تھا اور اسے کم کرنے میں انہیں ایک سال لگا۔

بالی ووڈ میں دبنگ گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی فلم ڈبل ایکس ایل (Double XL) 4 نومبر کو ریلیز ہورہی ہے، یہ فلم ان لوگوں کے لیے جنہیں موٹاپے کی وجہ سے نا صرف تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ انہیں ان کی صلاحیتوں کے باوجود کام نہیں ملتا۔

ایک اور پاکستانی اداکارہ کے نام انٹرنیشنل ایوارڈ

ڈبل ایکس ایل (Double XL) کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں کام کرنے والی دونوں اداکاراؤں سوناکشی سنہا (Sonakshi Sinha) اور ہما قریشی (Huma Qureshi)نے اپنے وزن میں 15 کلوگرام تک اضافہ کیا تھا۔

حمزہ علی عباسی نے پولیس کی نوکری کیوں چھوڑی؟

اپنے وزن کے حوالے سے سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ اسکول میں جب میں کسی کھیل میں شامل ہوتی تھی تو لڑکے مجھے چھیڑتے اور طرح طرح کے ناموں سے پکارتے۔ وہ بالی ووڈ میں آنے سے پہلے موٹی تھیں، انہوں نے اپنا وزن 30 کلو کم کیا تھا لیکن ڈبل ایکس ایل (Double XL) کے لئے انہوں نے 15 کلو وزن بڑھایا ہے۔

سوناکشی سنہا نے کہا کہ مجھے اس بات کا علم ہے کہ کس چیز کی وجہ سے میرا وزن بڑھتا ہے، ڈبل ایکس ایل (Double XL) کرنے کے لئے میں نے اتھلیٹ کی طرح ورزش شروع نہیں کردی کہ راتوں رات وزن کم ہوجائے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں وزن کم کرنے کے لئے دباؤ کا شکار ہونا نہیں چاہتی تھی ، اس لئے میں نے خود کو وقت دیا اور خوشی خوشی وزن کم کیا، اس کے لئے مجھے ایک سال لگا۔

Bollywood

Sonakshi Sinha

Samaa lifestyle

huma qureshi

double xl

Tabool ads will show in this div