بھارت میں وائی فائی پاسورڈ نہ دینے پر نوجوان قتل

ممبئی میں پان کی دکان پر دو افراد نے وشال سے ہاٹ اسپاٹ کا پاسورڈ مانگا تھا

بھارت میں وائی فائی کا پاس ورڈ نہ دینے پر 17 سالہ نوجوان کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے کاموتھ میں ایک پان کی دکان کے قریب کھڑے 2 افراد نے 17 سالہ وشال راج کمار سے وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کا پاس ورڈ مانگا، وشال کے منع کرن پر تینوں میں تکرار ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق وشال راج کمار اور دیگر دو افراد کے درمیان لفظی تکرار دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، اسی دوران ملزمان نے وشال پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں زخمی ہونے کے باعث وشال گرگیا اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، واقعے کے بعد دونوں افراد فرار ہوگئے تاہم کچھ ہی گھنٹوں میں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان جن کی شناخت رویندرا اور سنتوش کے ناموں سے ہوئی ہے، کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

انڈیا

MURDER FOR WIFI

Tabool ads will show in this div