اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
جسٹس عامر فاروق کل وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کریں گے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
جسٹس عامر فاروق رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر وفاقی حکومت کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔
حکومت نے مدعی مقدمہ ایف آئی اے افسر انیس الرحمان کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے توسط سے دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے اختیارات سے تجاوز کرکے اعظم سواتی کو ضمانت دی سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ غیرقانونی قرار دیکر ضمانت ختم کی جائے۔
خیال رہے کہ متنازعہ ٹویٹ کیس میں 10 روز اسپیشل جج نے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔