سونا کے بھاؤ میں دوسرے روز بھی اضافہ

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 51 ہزار 500 روپے کا ہوگیا
Nov 02, 2022

صرافہ بازار میں سونے کے دام میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

بدھ کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر مہنگا ہوکر 1655 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کے بھاؤ میں مسلسل دوسرے روز اضافہ دیکھا گیا۔

بدھ کو سونے کی فی تول؛ہ قیمت 450 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 51 ہزار 500 روپے جب کہ 10 گرام کی قیمت 386 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 29 ہزار 930 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کے دام 1590 روپے فی تولہ پر مستحکم رہے۔

Gold Price

Gold rates

gold prices

Tabool ads will show in this div