بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی 57 ویں سالگرہ پر فینز کے لیے تحفہ
شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان میں دیپکا پاڈوکون اور جان ابراہیم بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم پٹھان جس میں ہوگا بہت سا ایکشن اور خون خرابہ اور فائٹ سینز ۔۔۔۔ 5 برس بعد بالی وڈ کنگ ایک بار پھر سینما اسکرین پر دیکھائی دیں گے مگر اس بار وہ نظر آئیں گے ایکشن اور فائٹ کرتے ہوئے ۔
بالی وڈ فلم پٹھان کی ہدایت دیں ہیں سدھارت آنند نے جبکہ اس فلم کو یش راج فلمز کے بینر تلے بنایا گیا ہے۔ اگلے برس 2023 میں شاہ رخ خان کی تین فلمز پٹھان ، جوان اور ڈنکی نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔
شاہ رخ خان کی فلم جوان اگلے برس جون میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔ 2 جون 2023 کو اس فلم کو بڑے پردے پر دیکھا جا سکتا ہے ۔
بھارت کے مشہور فلم میکر راج کمار ہرانی کی فلم ڈنکی کا بھی فلمی شائقین بہت شدت سے انتظار کر رہے ہیں ۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو مرکزی کردار ادا کریں گی ۔ ڈنکی 22 دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔
2018 میں شاہ رخ خان کو بڑے پردے پر ان کی فلم زیرو میں دیکھا گیا ۔ اب شاہ رخ خان کے فینز بے حد شدت سے ان کی فلموں کا انتظار کر رہے ہیں ۔