بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان
بجلی صارفین کے لئے ایک بار پھر بُری خبر یہ ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں بجلی مزید 2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔
نیپرا کے مطابق درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، نیپرا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 15 نومبر کو سماعت کرے گا۔
نیپرا کے مطابق فیسکو نے 6 ارب 37 کروڑ، گیپکو نے 5 ارب 33 کروڑ سے زائد وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔
حیسکو نے نیپرا سے 45 کروڑ، آئیسکو نے 2 ارب 70 کروڑ روپے، لیسکو نے 9 ارب 10 کروڑ، میپکو نے 10 ارب 69 کروڑ، پیسکو نے 2 ارب 12 کروڑ، کیسکو نے 3 ارب 66 کروڑ روپے وصولی کیلئے درخواست دی ہے۔
منظوری کی صورت میں صارفین پر 42 ارب 63 کروڑ40 لاکھ روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔ تاہم بجلی ٹیرف میں ممکنہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔