سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے گرد گھیرا مزید تنگ

نیب نے عثمان بزدار اور فیملی کی جائیدادوں کاریکارڈ طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور فیملی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

نیب نے عثمان بزدار اُن کی اہلیہ، تین بیٹیوں اور دو بھائیوں کی جائیداد کا ریکارڈ مانگا ہے۔

دستاویز کے مطابق لاہور کی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں خرید و فروخت کی جانے والی جائیدادوں کے حوالے سے ایل ڈی اے سمیت صوبے بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو چھان بین کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

نیب میں ایکسائز پنجاب کے افسران اور نجی ہوٹل کے مالک کے خلاف شراب لائسنس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

NAB

USMAN BUZDAR

Tabool ads will show in this div