مولا جٹ اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں کیا فرق ہے؟
ہدایتکار بلال لاشاری نے مولا جٹ اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں فرق واضح کردیا۔ کہتے ہیں کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ فکشن بیسڈ فلم ہے جبکہ مولا جٹ میں پنجابی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے۔
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے سماء کے پروگرام سپر اوور میں شرکت کی۔
پروگرام میں بلال سے پرانی فلم مولا جٹ اور نئی دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں فرق سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ دونوں فلموں میں واضع فرق ہے، پرانی فلم حقیقت سے قریب تر تھی جبکہ نئی فلم میں اسے تصوراتی بنایا گیا ہے، اس میں اصل پنجاب نہیں دکھایا گیا مگر یہ اسی سے متاثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فلم کا ہر حوالہ اور ہر دکھائی جانے والی چیز سولہویں صدی کے پنجاب سے ملتی ہے۔
بلال نے نے روم کی تاریخی عمارت ارینا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فلم میں دکھایا گیا کُشتی کا میدان اس کی کاپی نہیں بلکہ یہ روایتی میلے میں لگے موت کے کنویں کو دیکھ کر بنایا گیا ہے تاکہ مغرب کی بڑی فلموں والا تاثر قائم ہو۔
اس پر میزبان احمد بٹ نے کہا کہ چلیں مان لیتے ہں کہ آپ نے بین الاقوامی کینوس کو دیسی تڑکا لگایا ہے مگر یہ علی عظمت میں گوالمنڈی والا ٹچ کہاں سے آیا؟۔
جس پر بلال لاشاری کی جانب سے پرمزاح انداز میں جواب دیا گیا کہ وہ علی عظمت ہیں جو چاہے کریں۔