فی تولے سونے کے دام میں 1100 روپے کا اضافہ
صرافہ بازاروں میں چاندی کے بھاؤ بھی بڑھ گئے
گزشتہ روز کی کمی کے بعد صرافہ بازار میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔
مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز سونے کی قیمت 1800 روپے فی تولہ کم ہوئی تھیئ لیکن منگل کے روز ایک مرتبہ پھر سونے کے بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ 13 ڈالر اضافے کے بعد 1653 ڈالر فی اونس ہوگئے ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھا گیا۔
صرافہ بازاروں میں منگل کے روز سونے کے دام 1100 روپے فی تولہ بڑھ کر ایک لاکھ 51 ہزار 100 روپے ہوگئے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 944 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 29 ہزار 544 روپے ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کے دام کی 10 روپے فی تولہ بڑھ کر 1590 روپے ہوگئے۔