عمران خان کو فیس سیونگ نہ دی جائے،سابق وزیراعظم نوازشریف

عمران خان کو فیس سیونگ نہیں دینی، قائد ن لیگ نواز شریف

قائد ن لیگ نواز شریف نے کسی جتھے کے سامنے جھکنے یا دباؤ قبول کرنے سے صاف انکار کردیا۔

ٹوئٹر پیغام میں لیگی قائد نے لکھا کہ 10 لاکھ افراد کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک دو ہزار بندے بھی اکٹھے نہیں کرسکا۔ عوام کی لا تعلقی کی وجہ وہ جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا، جس کا جواب یہ اتنے دن گزرنے کے بعد بھی نہیں دے سکا۔

نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف سے کہہ دیا یہ فتنہ دو ہزار کا جتھہ لائے یا 20 ہزار کا، اس کا کوئی بھی مطالبہ نہیں سنا جائے۔

قائد ن لیگ نواز شریف نے واضح الفاظمیں کہا عمران خان کو فیس سیونگ نہیں دینی۔

Nawaz Sharif

pti long march 2022

Tabool ads will show in this div