طویل انتظار ختم ہوا ۔۔ پاکستانی فلم ضرار کی نمائش کا بلآخر اعلان ہوگیا
نئی آنے والی پاکستان کی ایک اور میگا بجٹ فلم ضرار 25 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے ۔ فلم میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان کی نئی آنے والی فلم ضرار ۔۔۔ جس کے حوالے سے بار بار تاریخ کا اعلان کیا گیا ، طویل انتظار کیا گیا۔ تاہم اب لاہور میں اس فلم کی ریلیز ڈیٹ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی گئی جس میں فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔
شان شاہد نے اپنے مداحوں کو فلم کی نئی ریلیز ڈیٹ کے حوالے سے آگاہ کیا ۔
ایکشن ، سسپنس اور رومانس سے بھرپور فلم میں شان ، کرن ملک ندیم بیگ شال ہیں ۔ اس فلم کے حوالے سے یہ کہا جا رہا تھا کہ ضرار2020 میں ریلیز ہونا تھی ۔ تاہم رواں برس کورونا کے پھیلاو پر سینما گھروں سے پابندی اٹھائی جانے کے بعد شان کے فینز کو اس فلم کا انتظار تھا ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلم کی کاسٹ اور کرئیو نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
یاد رہے کہ 25 نومبر کو ایک اور پاکستانی فلم ٹچ بٹن بھی نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ ٹچ بٹن کی نمائش کی تاریخ کو بھی آگے بڑھایا گیا ہے ۔ اس فلم کو گیارہ نومبر کو نمائش کے لیے پئیش کیے جانا تھا۔