وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کی توسیع کا نقشہ جاری
اسلام آباد کے ریڈ زون کو زیر پوائنٹ تک توسیع دینے کا نقشہ بھی جاری کردیا گیا ہے
وفاقی حکومت نے 2 روز قبل تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث اسلام آباد کے ریڈ زون کو زیر پوائنٹ تک توسیع دے دی تھی، تاہم اب اس کا نقشہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نقشے کے مطابق اسلام آباد میں ریڈ زون کی حد زیرو پوائنٹ تک کردی گئی ہے، اور پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء کو ریڈ زون داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ریڈ زون میں شامل علاقے
حکومت کی جانب سے زیڈ زون میں شامل کئے گئے علاقوں میں زیرو پوائنٹ تک کا علاقہ، فیصل ایونیو، مارگلہ روڈ، بری امام اور ففتھ ایونیو شامل ہے، ان تمام علاقوں کو بھی ریڈ زون کا حصہ قرار دے دیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے ریڈ زون کا حصہ قرار دئیے گئے تمام علاقوں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی، اور توسیع شدہ علاقے میں بھِی ریلی ،جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔