پہلے ہی تاخیر کا شکار ٹچ بٹن کی ریلیز ملتوی

گیارہ نومبر کو دو پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جانے تھیں۔

پاکستانی فلم یارا وے اور ٹچ بٹن کی نمائش کی تاریخوں کو مزید آگے بڑھا دیا گیا ۔ پہلے یہ دونوں فلمیں ایک ہی دن نمائش کے لیے پیش کی جا رہی تھیں۔

دو پاکستانی فلمیں ، ٹچ بٹن (Tich Button ) اور یارا وے (Yaara Vey) کی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانے کی تاریخوں کو مزید آگے بڑھا دیا گیا۔

پاکستانی فلم ٹچ بٹن میں فیروز خان، سونیا حسین ، ایمان علی اور فرحان سعید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ پنجاب اور ترکی کی لوکیشنز میں شوٹ کیا گیا ہے ۔

اب اس فلم کو 25 نومبر کو ریلیز کیا جا رہا ہے ۔ اس فلم کے حوالے سے سونیا حسین نے فلم پروڈیوسر عروہ حسین پر 50 لاکھ روپے کا ہرجانہ دائر کیا۔

پاکستانی فلم یارا وے کی ریلیز ڈیٹ کو بھی آگے بڑھا دیا گیا ، اب کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم 2 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔ نئی آنے والی رومانوی فلم یارا وے میں سمیع خان ، علیزے نصیر اور فیضان خواجہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

کہا یہ بھی جارہا ہے کہ پاکستانی فلم ضرار اور نیلوفر رواں برس ہی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔ جبکہ سینما مالکان اور دی لیجنڈ آد مولا جٹ کی نمائش کا تنازع ختم ہونے کے بعد اب ا فلم کی ملک بھر کے تمام سینما گھروں میں نمائش جاری ہے۔ مولا جٹ کے ٹوٹتے ہوئےریکارڈز اور بزنس کے باعث اب پاکستانی فلمی شائقین کی توقعات پاکستانی سینما سے مزید زیادہ ہو گئیں ہیں۔

Pakistani cinema

Tich button

Yaara vey

Upcoming Movie

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div