اسکول میں گیس سے 14 بچے بے ہوش

گورنرسندھ نےکمشنر کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

کراچی کے ایک نجی اسکول میں گیس لیکیج کے باعث 14 بچے بے ہوش ہوگئے۔

کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں واقع ایک نجی اسکول میں تدریسی عمل کے دوران گیس لیکیج کے باعث درجنوں بچوں کی حالت بگڑ گئی، جب کہ 14 بچے بے ہوش ہوگئے۔

بچوں کو فوری طور پر سول اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسپتال پہنچائے گئے تمام بچوں کی حالت اب بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اسکول میں رکھےجنریٹر سےدھواں نکلنے کے باعث پیش آیا ہے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کراچی

school student

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div