بھارت: مرمت کے بعد کھولا گیا پل گرنے سے 78 افراد ہلاک

حادثے کے وقت پل پر 400 افراد موجود تھے

بھارت میں مرمت کے بعد کھولا گیا پل گرنے سے 78 افراد ہلاک ہوگئے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حادثہ اتوار کی شام کو ریاست گجرات کے ضلع موربی میں پیش آیا، حادثے کے وقت پل پر 400 افراد موجود تھے جس میں سے درجنوں نیچے دریا میں جاگرے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 19 ویں صدی میں ہندوستان پر برطانوی راج کے دور میں تعمیر ہونے والا یہ پل 7 ماہ تک مرمت کیلئے بند رکھنے کے بعد دو دن پہلے ہی دوبارہ کھولا گیا تھا۔

اس پل کو ہیریٹیج میں شمار کیا جاتا تھا اور یہ اس علاقے میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دیوالی کی تعطیلات کی وجہ سے پل پر معمول سے زیادہ رش تھا۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پل دریا میں گرا ہوا ہے اور بچ جانے والے افراد پل سے لٹک رہے ہیں، ویڈیوز میں افراتفری کے مناظر ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہیں مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

India Bridge Collapse

Tabool ads will show in this div