تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران بھی گھڑی چور کے نعرے لگ گئے

مریدکے کے قریب کنٹینر کو دیکھ کر نوجوان نے گھڑی چور کے نعرے لگائے

مریدکے میں نوجوان نے تحریک انصاف کی قیادت کے کینٹینر کو دیکھ کر گھڑی چور کے نعرے لگادیئے۔

تحریک انصاف کا مارچ آج مریدکے سے شروع ہوا، تاہم جب ایک چوک کے قریب سے پی ٹی آئی کا قافلہ گزرا تو قریب کھڑے نوجوانوں نے گھڑی چور کے نعرے لگادیئے۔

مریدکے کے قریب پی ٹی آئی قیادت کے کنٹینر کو دیکھ کر پہلے ایک نوجوان نے گھڑی چور کے نعرے لگائے، پھر عقب سے دیگر کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں، جس میں گھڑی چور گھڑی چور کے واضح الفاظ تھے۔

واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے جس میں سڑک کنارے کھڑا ایک نوجوان بلند آواز سے اچھل کر گھڑی چور کہہ رہا ہے،اور ہاتھ سے اشارے بھی کررہا ہے۔

واضح رہے کہ چندروز قبل عمران خان کے ایوان عدل پہنچنے پر بھی گھڑی چور کے نعرے لگے تھے۔

PTI long march

LONG MARCH PTI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div