چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرز بال بال بچ گئے

ہائیڈرولک سسٹم فیل ہونے سے گاڑی بے قابو ہوگئی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرز ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنی گاڑی میں مولانا فضل الرحمان کے بھتیجوں کی شادی میں شرکت کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے۔ ان کے ہمراہ جے یو آئی (ف) کے سینیٹرز طلحہ محمود اور عبدالغفور حیدری بھی تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کا ہائیڈرولک سسٹم فیل ہوگیا۔ جس سے گاڑی بے قابو ہوگئی تاہم ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے گاڑی کو حادثے سے بچالیا۔

واقعے کے دوران گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے ہیں۔

accident

road accident

JUIF

Sadiq Sanjrani

Tabool ads will show in this div