میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں، عمران خان

میں کسی فوجی آمر کی نرسری میں نہیں پلا، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں۔

لانگ مارچ سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں نہ امریکا سے مدد مانگتا ہوں نا کسی اور سے، میں اللہ سے مدد مانگتا ہوں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف نے بیان دیا کہ میں نے آپ کو پیغام پہنچایا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر مل کر فیصلہ کریں، شہباز شریف سن لو میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا۔ میں نے ان سے بات کی جن سے ملنے کے لئے آپ گاڑی کی ڈگی میں چھپ کر جاتے تھے، شہباز شریف کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں۔

لانگ مارچ کا تیسرا دن

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے پہلے امریکیوں کے گھٹنے دبائے اور پھر ڈگی میں چھپ کر ملاقات کی، اب دنیا میں پھر رہے ہیں کہ پاکستان کو پیسے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی تی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں، ان سے بھی ایک پی بات کی کہ ملک میں صاف شفاف الیکشن کرواؤ ، دوسری بات نہیں کی۔

اسلام آباد میں جمعے کو کتنے لوگ آئیں گے؟

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں کسی فوجی آمر کی نرسری میں نہیں پلا، میں ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ایوب خان کو ڈیڈی نہیں کہتا تھا، میں نواز شریف کی طرح جنرل جیلانی کے گھر پر سریہ لگاتے وزیر نہیں بنا۔ میں نے کسی کی منتیں نہیں کیں عوام کی طاقت سے آیا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کے علاوہ میں ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتا ہوں، عوام کے حقوق کی حفاظت کی جائے، ہم انسان ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں، جنرل پرویز مشرف نے جب ان دونوں پارٹیوں کو ہٹایا تو لوگوں نے مٹھائیاں بانٹیں تھیں کیونکہ عوام ان کی چوری سے تنگ تھے، پرویز مشرف نے این آر او دے کر ملک کا نقصان پہنچایا جو کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا تھا۔

PTI

IMRAN KHAN

PTI long march

imran khan today

LONG MARCH PTI

تبولا

Tabool ads will show in this div
Hamid saleem Nov 02, 2022 12:36am
I like account

تبولا

Tabool ads will show in this div