عمران خان کے کنٹينر کے قريب انڈر پاس کی فائبر چھت گرگئی، 7 افراد شدید زخمی

ایک ایلیٹ فورس کے اہلکار سمیت 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے

مريدکے ميں عمران خان کے کنٹينر کے قريب انڈر پاس کی فائبر والی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

تحریک انصاف کا مارچ مریدکے پہنچنے پر عمران خان نے اپنے کنٹینر پر خطاب کیا، اس دوران لوگ جگہ کی تنگی کی وجہ سے فلائی اوور اور چھتوں پر موجود تھے۔

عمران خان کے کنٹینر کے قریب ایک فلائی اوور کی فائبر والی چھت گرنے سے ايليٹ فورس کے اہلکار سميت سات افراد زخمی ہوگئے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے خطاب کے دوران بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ زخمی ہوگئے ہیں، پولیس اہلکار ان کی مدد کریں۔

ريسکيو ذرائع کے مطابق زخميوں ميں ایلیٹ پولیس کا اہلکار بھی شامل ہے، جب کہ پانچ افراد کی حالت تشويشناک ہے، اور زخمیوں کی تعداد بھی زیادہ ہوسکتی ہے، تاہم عوام کے رش کی وجہ سے ابھی حتمی تعداد سامنے نہیں آئی۔

PTI long march

LONG MARCH PTI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div